اسلام آباد(صباح نیوز) پی پی اور ن لیگ کی فنڈنگ کیسز میں ریکارڈ نہ ملنے کی وجہ سے سکروٹنی کمیٹی کو مشکلات کا سامنا ہے۔
الیکشن کمیشن میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے اکائونٹس کی سکروٹنی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔سربراہ سکروٹنی کمیٹی نے بتایا کہ ریکارڈ نہ ملنے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو مختلف اکائونٹس میں فنڈنگ اور ممبرشپ فیس ملی ہے، ن لیگ کے کئی اکائونٹس کی مزید پڑتال اور وضاحت درکار ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہم فنڈنگ کیسز ختم کرنا چاہتے ہیں، لیکن معاملہ تاخیر کا شکار ہورہا ہے، عبوری رپورٹ جمع کرائیں تو کمیشن مخصوص وقت میں سکروٹنی مکمل کرنے کا حکم دے گا۔
انہوں نے کہا کہ مزید تاخیر کسی صورت نہیں ہونے دینگے، جو بھی مشکلات ہیں انہیں رپورٹ میں لکھ کر دیں، رپورٹ کا جائزہ لیکر احکامات جاری کرینگے۔