اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا ای وی ایم پر ٹیکنیکل کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ احسن اقدام ہے۔
انہوںنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان میں کہا کہ پارلیمان کے فیصلے تمام اداروں کیلئے مقدم ہیں، انتخابات میں الیکشن کمیشن کے چیئرمین اور ممبران کا کردار انتہائی اہم ہے، حکومت ان معاملات پر الیکشن کمیشن سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔