حافظ محمد ادریس کا افسانوی مجموعہ دختر کشمیر مارکیٹ میں آ گیا


لاہور(صباح نیوز)جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما، معروف سیرت نگار حافظ محمد ادریس کے افسانوی مجموعہ ”دختر کشمیر” کی جدید طباعت مارکیٹ میں آ گئی ہے۔ جہاد کشمیر کے تناظر میں لکھے گئے یہ افسانے بہت معلومات افزا اور ایمان افروز ہیں۔

یہ کتاب پہلی بار 1992ء میں چھپی تھی۔ اب اشاعتِ جدید قلم فاؤنڈیشن انٹرنیشنل نے بڑے اہتمام کے ساتھ خوب صورت انداز میں چھاپی ہے۔یہ کتاب قلم فاؤنڈیشن کے علاوہ اسلامک پبلی کیشنز لمیٹڈ، مکتبہ معارف اسلامی، منصورہ اور دیگر بک شاپس پر بھی دستیاب ہے۔