وزیر اعظم سے وفاقی وز را،ارکان قومی کی ملاقات


اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز ساجد حسین طوری ، وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور ،ارکان قومی اسمبلی محسن داوڑ اور محمد جمال الدین نے اسلام آباد میں ملاقات کی،

ملاقات میں متعلقہ حلقوں میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی گئی . مزید براں ملک کی سیاسی و مجموعی صورت حال پر بات چیت کی گئی،ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی شریک ہوئے۔