وزیراعظم سے اراکین قومی اسمبلی کی الگ الگ ملاقاتیں،حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی کی الگ الگ ملاقاتیں،حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی ناصر اقبال بوسال، سردار محمد عرفان ڈوگر، علی زاہد اور ریاض الحق جج نے   اسلام آباد میں علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔  متعلقہ حلقوں کے مسائل اور امور پر بات چیت کی گئی۔