مری، کو ٹلی ستیاں،ہزارہ اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے نمائندہ افراد کا مشاورتی اجلاس


اسلام آباد (صباح نیوز) مری، کو ٹلی ستیاں، ہزارہ اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے نمائندہ افراد کا مشاورتی اجلاس گذشتہ روز نامور سیاسی و سماجی شخصیت محمد سفیان عباسی کی زیر صدارت منعقد ہو ا، جس میں بڑی تعداد میں خطہ کوہسارسے تعلق رکھنے والے نمایاں دینی،سیاسی، سماجی شخصیات سمیت معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شر کت کی۔

  اجلاس میں راولپنڈی، اسلام آباد میں مری، کو ٹلی ستیاں،ہزارہ اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے افر اد اور ان کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے تمام شر کا کی مشاورت سے کو ہسار یونائیٹڈ فرنٹ کے نا م سے غیر جماعتی فورم کے قیام کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ اس مو قع پر منعقدہ تقریب سے تاجر رہنما راج عباسی، سابق ممبر ضلع کونسلرارشد نواز عباسی، اخبار فروش یونین کے جنرل سیکرٹری عقیل عباسی، مر ی بار کے سابق صدر جلیل اختر عباسی ایڈوکیٹ، ممتاز مذ ہبی اسکالر مولانا فخر السلام سیفی، سجاد الحسن عباسی، صدر یو تھ اسمبلی حنان عباسی، بابر ستی، نسیم عباسی، سردار عبدالشکور، سجاد احمد عباسی، شبیر عباسی، نوید عباسی، محمد نسیم نون، سعید عباسی، حاجی عبدالحمید، انس وقار عباسی،شاہد عباسی، خالد مرزا، شفقت عباسی، شبیر عباسی عبید الرحمن عباسی، یاسر مجید ستی، فیصل عباسی سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شر کت کی۔

شر کا سے گفتگو کر تے ہو ئے محمد سفیان عباسی نے کہا راولپنڈی اسلام آباد میں مقیم لاکھوں اہلیان کوہسار گوں ناگوں مسائل کا شکار ہیں ان کے مسائل کے حل کے لیے اس غیر جماعتی فورم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، میں تمام دوستوں سے اپیل کر تا ہوں کہ وہ ہر طر ح کے سیاسی علاقائی خاندانی تعصب سے بالاتر ہوکر عوامی حقوق کی اس تحریک میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

انھوں نے کہا بھارہ کہو، غوری ٹاون، لہتراڑ روڈ، پنڈوریاں اور دیگر علاقے بے پناہ مسائل کا شکار ہیں، اسی طر ح اہل علاقہ گیس، بجلی کے میٹرز کے حصول اور تھانے کچہری کے مسائل اور قبضہ مافیہ کے مظالم کا شکار ہیں، کو ہسار یونائیٹڈ فرنٹ کے پلیٹ فارم سے ہم ان تمام مسائل کے حل کے لیے منظم ہو کر جدو جہد کر یں گے۔ سفیان عباسی نے کہا کہ  اہلیان مری کے حقوق کی جدو جہد بھی جا ری رہے گی ،مر ی میں گیس اور بلک واٹر سپلائی کے منصو بوں کو پایا تکمیل پہچانے کے لیے بھی عوامی جدو جہد ہمارے ایجنڈے کا حصہ ہے، بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کو استے کروانے پر اپنی تشویس کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ اس منصوبے کو جلد دوبارہ شرو ع کرونے کے لیے عوامی اور قانونی جدو جہد کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔