مکہ مکرمہ (صباح نیوز)اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں پارلیمانی وفد مکہ مکرمہ پہنچا ،عمرہ کی ادائیگی کی اورپاکستان کی سالمیت کے لیے دعاکی _ پاکستان کی قراردادکوعملی جامہ پہناتے ہوئے پارلیمانی وفد نے ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے روضہ رسولۖ پر حاضری دی ۔
بعداذان مکہ پہنچ کر وفد کے ارکان نے عمرہ اداکیا اور پاکستانی قوم۔کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان کی سالیمت ،ترقی ،استحکام کی دعاکی ۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے خطیب امام قاری احمدالرحمان معلم کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ وفد کو سعودی حکومت کی طرف سے شاھی مہمان خانہ میں ٹھرایاگیا۔