عمران خان جیسا جھوٹا اور متعصب شخص کبھی نہیں دیکھا،مریم نواز


لندن(صباح نیوز)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان جیسا جھوٹا اور متعصب شخص کبھی نہیں دیکھا۔عمران خان نے جو بائیڈن کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق بیان کی بنیاد پر حکومت پر شدید تنقید کی ہے اور حکومت کی خارجہ پالیسی کو ناکام قرار دیا ہے۔

جواب میں مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کے لئے سخت الفاظ استعمال کئے ہیں۔اپنے ٹویٹ میں مریم نواز نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کے پاس شرم نام کی کوئی چیز ہے؟ اپنی سیاست کو ایک طرف رکھنے اور پاکستانیوں کی طرح جواب دینے کے بجائے آپ اپنے ہی ملک پر کھلم کھلا حملہ کرنے نکلے ہیں؟رہنما (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ آپ جیسا چھوٹا اور متعصب شخص کبھی نہیں دیکھا۔ آپ کو شرم آنی چاہیے۔