میرے پاس جو اختیارات ہیں وہ کسی کے پاس نہیں،سلطان محمودچوہدری


راولاکوٹ (صباح نیوز)صدرآزادحکومت ریاست جموں وکشمیربیرسٹرسلطان محمودچوہدری نے کہا ہے کہ جن لوگوں کو یہ غلط فہمی ہے کہ آزاد کشمیر میں صدر کے پاس اختیارات محدود ہیں وہ غلط فہمی میں نہ رہیں میرے پاس جو اختیارات ہیں وہ کسی کے پاس نہیں،میں تو وہ کر سکتا ہوں جو کوئی دوسرا نہیں کر سکتا۔ ترقیاتی منصوبوں کا نہ صرف اعلان کرنے کا اختیار رکھتا ہوں بلکہ عمل بھی کروانا آتا ہے اور عمل ہو گا بھی،میں نے غازی ملت جیسی شخصیت کے ساتھ حکومت کی جن سے بہت کچھ سیکھا یے۔

راولاکوٹ میں جموں وکشمیریونین آف جرنلسٹس ضلع پونچھ کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب  میںانہوں نے کہا کہ خطہ پونچھ کے صحافی باوقاراصول پرست صحافی ہیں۔انہوں نے ہمیشہ قلم کی حرمت کوبحال رکھا۔میڈیاکے اس دورمیں پرنٹ میڈیاکونظراندازنہیں کیاجاسکتا۔مسئلہ کشمیرکوکشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیاجائے گا۔

انہوں بے کہا کہ آزادکشمیرکی عدالت العالیہ میں خالصتاًمیرٹ کی بنیادپرججزکی تعیناتی جلدازجلدعمل میں لائی جائے گی۔دونوں چیف جسٹس صاحبان سے مشاورت مکمل ہوچکی ہے۔آنے والے ہفتے میں دونوں چیف جسٹس صاحبان سے میری مشترکہ میٹنگ ہوگی جس میں ججزکی تعیناتی کے حوالے سے حتمی قدم اٹھایاجائے گا۔آئین کی بالادستی قانون کی حکمرانی کیلئے خالصتاًمیرٹ پرججزکی تعیناتی ہوگی تاکہ ماضی کی طرح پھرکوئی عدالتی بحران پیدانہ ہو۔آزادکشمیرمیں پریس فاؤنڈیشن اوراحتساب بیوروکوفعال کرداراداکرنے کے لئے ضروری ترامیم کی جائیں گی۔

تحریک آزادی کشمیرمیں پونچھ کے شہداء اورغازیوں کی قربانیوں کونظراندازنہیں کیاجاسکتا۔اس سے قبل انہوں نے یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداران سردارنذرمحمدخان(صدر)سردارعابدشفاعت(سینئرنائب صدر)طارق منہاس(نائب صدر)عامرحنیف(جنرل سیکرٹری)جنت حسین (ڈپٹی سیکرٹری جنرل)احسان الحق (سیکرٹری مالیات)خرم ذوالفقار(سیکرٹری اطلاعات)شامل ہیں۔حلف برداری کی تقریب میں ممبرقانون سازاسمبلی اورجموں کشمیرپیپلزپارٹی کے صدرسردارحسن ابراہیم خان شازیب شبیر(گلف ایمپلائز)صدارتی مشیرسردارامتیازخان وکلاء پروفیسرزڈاکٹرزسرکردہ سیاسی جماعتوں کے زعماء اورصحافیوں کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی۔