سری نگر: سری نگر میں آتشزدگی کے دوران دم گھٹنے سے معمر خاتون لقمہ اجل بن گئیں۔فیاض احمد نجار ولد عبدالرحمان نجار کے رہائشی مکان کے ایک کمرے میں کانگڑی گر گئی جس کے سبب وہاں آگ نمودار ہوئی ۔ آگ نے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
83سالہ راجہ بیگم زوجہ عبدالرحمان کمرے میں دھواں جمع ہونے سے بیہوش ہوگئی اور دم گھٹنے کے سبب اس کی موت واقع ہوگئی۔ کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایاگیا۔ ادھر کرناہ کے نواں گبرہ گائوں میں گذشتہ شب آگ کی ایک واردات میں دو منزلہ رہائشی مکان خاکستر ہو گیا ۔جنوبی کشمیر میں آتشزدگی سے ایک پلاسٹک فیکٹری جل کر خاک ہوگئی ہے ۔پلوامہ ضلع کے لاسی پورہ کے صنعتی علاقے میں’اسٹالورٹ پلاسٹک’فیکٹری میں رات 10 بجے کے قریب آگ لگی اور اس نے پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا۔
فائر سروس کے آنے سے قبل ہی فیکٹری جل کر راکھ ہوگئی ادھر سری نگر مریش کدل میں آگ کی ایک وردات میں ایک رہائشی مکان خاکستر ہوگیا جبکہ ایک اورمکان کوجزوی نقصان پہنچا۔ دریش کدل باغ سندرپائین میں پیر کی صبح منظورخان،خورشیدخان ولد گل زماں خان اوربشیر احمدخان ولیاقت احمدخان ولد غلام قادر خان نامی چار چچازاد بھائیوں کے مشترکہ تین منزلہ رہائشی مکان کی بالائی منزل میںسواگیارہ بجے کے قریب آگ نمودار ہوئی ۔