اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم اور کیپٹن صفدرچوری بچانے کیلئے ہرقسم کی تخریب کاری کررہے ہیں ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ ایک طرف عمران خان عالمی معیار کی دوسری یونیورسٹی کا افتتاح کر رہے ہیں تو دوسری طرف مریم صفدر،کیپٹن صفدر سومنگ پول؛ باتھ رومز اور لوگوں کی نجی زندگی کی ویڈیو اور آڈیو مارکیٹ میں لانے کی دھمکی دے رہے ہیں، ترجیحات کا فرق واضح ہے،اپنی چوری بچانے کے لئے ہر قسم کی تخریب کاری کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چوری بچانے کے لئے آڈیو ویڈیو جعلی بیان حلفی ہر چیز لیک ہو رہی ہے نہیں ہو رہیں تو وہ رسیدیں پیش نہیں ہو رہی ،دنیا کا ہر جواب، ہر جھوٹ ،ہر فساد سننے کو ملے گا نہیں ملے گا تو میری لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں کا جواب نہیں ملے گا،پورے معاشرے کی اخلاقیات دائو پر لگا دیں۔