اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان کا آئینی بینچ کل کے روز آئین پاکستان 1973کے آرٹیکل41سے45،50،51سے61،
جسٹس عائشہ اے ملک جمعرات اور جمعہ کے روز بینچ کاحصہ نہیں ہوں گی۔ بینچ نجم الزامان سبحانی ، ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ، پاکستان لاء ایسوسی ایٹس راولپنڈی کی جانب سے آئین پاکستان 1973کے آرٹیکل41سے45،50،51سے61،
کیس میں عدالت کی جانب سے اٹارنی آف پاکستان کونوٹس جاری کیا گیا ہے۔ جبکہ شاہ نواز، احمد پرویز ،سرفرازاحمد چیمہ،اوردیگر بطور وکیل پیش ہوں گے۔بینچ سوموار کے روز ہی چوہدری محمد اکرم ایڈووکیٹ کی جانب سے سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان اوردیگر کے توسط سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف دائر درخواست پرسماعت کرے گا۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کوہدایات جاری کی جائیں کہ انتخابات میں صرف انہیں امیدواروں کو کامیاب قراریا جائے جو 50فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرتے ہیں۔ درخواست گزار ذاتی حیثیت میںپیش ہوکردلائل دیں گے۔بینچ سوموارکے روز ہی مولوی اقبال حیدر ایڈووکیٹ کی جانب سے سیکرٹری وزارت قانون وانصاف اورپارلیمانی امور کے توسط سے وفاقی پاکستان کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرے گا۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ آئین کے آرٹیکل 51کوآئین کے آرٹیکل 5کے ساتھ ملاکر پڑھتے ہوئے آزاد حیثیت سے جیتنے والے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کو کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کاپابند بنائے۔ درخواست گزارکی جانب سے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ سید رفاقت حسین شاہ پیش ہوںگے۔ بینچ سوموار کے روز ہی سید محمود اخترنقوی کی جانب سے سیکرٹری وزارت قانون وانصاف کے توسط سے وفاق پاکستان کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرے گا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بحریہ ٹائون کو پاکستان میں بلک لسٹ قرادیا جائے۔درخواست گزار ذاتی حیثیت میں پیش ہوکردلائل دیں گے۔