فریال تالپور نااہلی کیس، جواب جمع کرانے کیلئے ایک ماہ کی مہلت


اسلام آباد(صباح نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیپلز پارٹی کی رہنمافریال تالپور کی نااہلی سے متعلق درخواست میں جواب اور دلائل دینے کے لیے ان کے وکیل کو ایک ماہ کا وقت دے دیا۔

آج الیکشن کمیشن پاکستان میں پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپورکی نااہلی سے متعلق درخواست پر ممبر نثار درانی کی سربراہی میں سماعت ہوئی۔

فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور کہا کہ مجھے نوٹس تاخیر سے ملا ہے اگلی تاریخ دی جائے۔فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ میں دلائل دوں گا، مزید وقت نہیں مانگوں گا۔الیکشن کمیشن نے فریال تالپور نااہلی کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔