بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سیلاب سے متاثرہ 1,246,309خاندانوں میں 31ارب روپے سے زائد کی رقم تقسیم


اسلام آباد(صباح نیوز)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فلڈ ریلیف کیش اسسٹینس کے تحت بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں  میں   25000 روپے فی خاندان  کی  تقسیم  کو  یقینی  بنا  رہا  ہے۔

جاری تفصیلات کے مطابق  بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ 134,860    خاندانوں کو 3,371,500,000روپے مل چکے ہیں۔ سندھ میں 832,628 خاندانوں کو 20,815,700,000روپے مل چکے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں 126,096  خاندانوں کو 3,152,400,000روپے اور پنجاب کے 152,725  خاندانوں کو 3,818,125,000روپے موصول ہوئے ہیں۔جمعرات  کی شام تک بینظیرانکم سپورٹ پروگرام ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ 1,246,309 خاندانوں میں مجموعی طور ہر 31,157,725,000   روپے تقسیم کر چکا ہے۔

آج بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ 983  خاندانوں نے ، سندھ میں 111,623خاندانوں نے  ، خیبرپختونخوا میں 545خاندانوں نے اور پنجاب کے 260  خاندانوں نے امدادی رقم وصول کی ہے۔مجموعی طور پر آج سیلاب سے متاثرہ  113,411 خاندانوں   نے  سیلاب زدہ علاقوں میں قائم مختلف کیمپوں سے نقد امداد موصول کی ہے۔ بینظیر  انکم سپورٹ پروگرام  ہیڈ کوارٹر میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے تاکہ ادائیگیوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔