اسلام آباد(صباح نیوز)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فلڈ ریلیف کیش اسسٹینس کے تحت بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں 25000 روپے فی خاندان کی تقسیم کو یقینی بنا رہا ہے۔
جاری تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ 134,860 خاندانوں کو 3,371,500,000روپے مل چکے ہیں۔ سندھ میں 832,628 خاندانوں کو 20,815,700,000روپے مل چکے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں 126,096 خاندانوں کو 3,152,400,000روپے اور پنجاب کے 152,725 خاندانوں کو 3,818,125,000روپے موصول ہوئے ہیں۔جمعرات کی شام تک بینظیرانکم سپورٹ پروگرام ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ 1,246,309 خاندانوں میں مجموعی طور ہر 31,157,725,000 روپے تقسیم کر چکا ہے۔
آج بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ 983 خاندانوں نے ، سندھ میں 111,623خاندانوں نے ، خیبرپختونخوا میں 545خاندانوں نے اور پنجاب کے 260 خاندانوں نے امدادی رقم وصول کی ہے۔مجموعی طور پر آج سیلاب سے متاثرہ 113,411 خاندانوں نے سیلاب زدہ علاقوں میں قائم مختلف کیمپوں سے نقد امداد موصول کی ہے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہیڈ کوارٹر میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے تاکہ ادائیگیوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔