سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کارروائیوں کے باعث کشمیریوں میں خودکشی کرنے کا رحجان بڑھ رہا ہے ۔5 اگست2019 کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد بھارتی فورسز نے جموں وکشمیر میں غیر معمولی کریک ڈاون شروع کیا تھا جبکہ کرونا وبا پھیلنے پر کریک ڈاون جاری رکھا گیا، مقبوضہ کشمیر کے ادارے اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (SDRF) کے مطابق کروناوبائی امراض کے بعد، کشمیر میں خودکشی کی کوششوں اور خودکشیوں میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
صر ف فروری 2021 کے بعد، وادی میں خودکشی کی 365 کوششیں ہوئیں جبکہ 127 افراد انتہائی قدم اٹھانے کے بعد جان سے گئے ۔ ” 238 افراد انتہائی قدم اٹھانے کے بعد زندہ بچ گئے، ضلع بڈگام میں سب سے زیادہ 72 خودکشی کی کوششیں ہوئیں، اس کے بعد ضلع بارہمولہ میں 61،ضلع کولگام میں خودکشی کی 25 اور سری نگر میں 17 کوششیں ریکارڈ کی گئیں۔
اعداد و شمار نے انکشاف کیا کہ انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے 127 لوگوں کی موت ہوئی جن میں سری نگر میں 17، گاندربل میں 11، بانڈی پورہ میں 08، شوپیاں میں 09، پلوامہ میں 08، بڈگام میں 11، اننت ناگ میں 31، کولگام میں 10، بارہمولہ میں 15 اور بارہمولہ میں 15 افراد شامل ہیں۔
کپواڑہ۔ایس ایس پی ایس ڈی آر ایف حسیب الرحمن نے کہا کہ ہمیں ہیلپ لائن پر بہت ساری تکلیف کالیں موصول ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کی ضرورت ہے۔