میکرو اکنامک ایڈوائزری گروپ تشکیل ،مشیر خزانہ شوکت ترین چیرمین مقرر، نوٹفیکیشن جاری


اسلام آباد(صباح نیوز)مشیر خزانہ شوکت ترین نے میکرو اکنامک ایڈوائزری گروپ تشکیل دے دیاہے،

مشیر خزانہ و ریونیو میکرو اکنامک ایڈوائزری گروپ کے چیئرمین مقرر ہوگئے ہیں جس کا وزارت خزانہ نے نوٹفیکیشن جاری کردیا ہے ،

میکرو اکنامک گروپ  ڈاکٹر عابد سمیت 10 افراد پر مشتمل ہوگاجس  میں معاشی ماہرین اور سرکاری ارکان کو شامل کیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈاکٹر عشرت حسین،سید سلیم رضا ،ڈاکٹر راشد امجد،ڈاکٹر سلمان شاہ ،گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر، ڈاکٹر اعجاز نبی،ثاقب شیرانی ،ڈاکٹر عابد قیوم سہلری اور ڈاکٹر ندیم الحق شامل ہیں۔سیکریٹری خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر بھی میکرو اکنامک ایڈوائزری گروپ کا حصہ ہیں