کوئٹہ(صباح نیوز) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ سیلاب زدہ علاقوں میں حکومتی اداروں کو بحالی وامدادکیلئے بہترین کام کی ضرورت ہے بارشوں سے بلوچستان میں بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں بحالی کیلئے دیانت واخلاص سے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے گیس ،بجلی ،موبائل نیٹ ورک کی بحالی کیلئے حکومتی اداروں کو جانفشانی سے کام کرنا چاہیے ۔الخدمت فاؤنڈیشن جماعت اسلامی کی صوبہ بھر میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ۔مخیر حضرات ریلیف ورک میں بہتری ووسعت کیلئے ہمارے ساتھ تعاون کریں ۔بدقسمتی سے قومی پارٹیوں کے پاس سینٹ سیٹ خریدنے کیلئے اربوں کی رقم موجود لیکن متاثرین کی امدادکے حوالے سے یہ پارٹیاں خاموش ہیں ۔
اپنے جاری بیان انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے حکومت کے وسائل موجود اور دنیا بھر سے جمع ہورہے ہیں لیکن حکومتی اداروں کی سابقہ کارکردگی بدعنوانی ناکامی نااہلی سے عبارت ہے ۔حکومتی اداروں میں دیانت دار افراد کی کمی نہیں لیکن انہیں آگے نہیں آنے دیا جارہا ۔امدادی سرگرمیوں میں الخدمت فاؤنڈیشن جماعت اسلامی کے کارکنان رضاکار وذمہ داران کی کارکردگی بہترین ہے ۔یہ سب بلاتفریق رنگ ونسل صرف اللہ کی رضاوخوشنودی اور متاثرین کی مشکلات کم کرنے کیلئے ہیں ۔بارشوں نے بلوچستان کے اکثراضلاع وعلاقوں کو تباہ کر دیا ہے کوئٹہ کے مضافات میں بھی بہت سے گھروں ،محلوں کو بہا کر لے گیا ہے بلوچستان اور صوبائی دارالحکومت پہلے سے تباہ ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر تھا لیکن موجودہ بارشوں نے رہی سہی کثر پوری کردی اب بلوچستان بہت پیچھے چلاگیا ہے اب بھی اگر حکمران سیلاب زدگان کیلئے جمع ہونے والی امداد دیانت واخلاص سے متاثرین ومتاثرہ علاقوں پر خرچ کریں تو بھی بلوچستان کے عوام کی مشکلات وپریشانیو ں اوربلوچستان کی پسماندگی میں بہت کمی آسکتی ہے حکومت ،حکومتی ادارے اعلانات وعدوں اور بیانا ت کے بجائے اخلاص ودیانت سے کام کریں تباہی وبربادی نے اکثر علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے ہر فرد ادارہ حکومت وفلاحی تنظیموں کو ملکر متاثرین کی دادرسی کرنی چاہیے سب سے زیادہ ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے اوروسائل بھی حکومت کے پاس ہے ۔روزاول سے اللہ کی رضاوخوشنودی اورپریشان حال عوام کی پریشانی ومشکلات میں کمی کیلئے الخدمت فائونڈیشن وجماعت اسلامی کا ہرفردہر علاقے کے ریلیف ورک میں مصروف ہیں بلوچستان کی تباہی وبربادی کے حوالے سے میڈیا وقومی جماعتوں کی غفلت وکوتاہی قابل مذمت ہے