جہانگرین ترین کا محمود خان کو فون،سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے کے پی حکومت کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان


پشاور(صباح نیوز)جہانگیر خان ترین نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو ٹیلی فون کیا، اور صوبائی حکومت کو سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا۔

جہانگیر ترین نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے خیبر پختون خوا حکومت کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کردیا۔ تحریک انصاف کے منحرف رہنما اور عمران خان کے قریبی دوست رہنے والے جہانگیر خان ترین نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو ٹیلی فون کیا اور انہیں سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لیے ایک کروڑ روپے امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

جہانگیر ترین کے ترجمان کے مطابق جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ انشا اللہ پاکستانی قوم اس مشکل سے بھی کامیابی سے نبرد آزما ہوگی۔