سی پی این ای کی روزنامہ ریاست پشاور کے چیف ایڈیٹر مسعود خان کے گھر پر حملے کی مذمت


پشاور ( صباح نیوز) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے اپنے سینئر رکن روزنامہ ریاست پشاور کے چیف ایڈیٹر مسعود خان کے گھر میں نا معلوم افراد کی جانب سے حملے اور ان کے بیٹے کو زدوکوب کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سی پی این ای خیبرپختونخوا کمیٹی کے چیئرمین طاہر فاروق اور خیبرپختونخوا کے تمام مدیران اخبارات و جرائد اور سی پی این ای کے ممبران نے صوبائی حکومت، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا، آئی جی پولیس اور سی سی پی او پشاور سے مطالبہ کیا ہے کہ حملے میں ملوث عناصر کو بے نقاب کیا جائے اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔