ڈی آئی خان، پولیس وین پر بم حملہ ،ایک اہلکار زخمی،آپریشن میں 2دہشتگرد مارے گئے


ڈیرہ اسماعیل خان (صباح نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس وین پربم حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔

پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی میں ریموٹ کنٹرول بم سے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

دھماکے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ بارودی مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔دوسری جانب کڑی ملنگ کے قریب سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے فورسز پرفائرنگ کردی۔

سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 2دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی جگہ سے شوا ہد اکھٹے کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔