کراچی ( صباح نیوز) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر کاظم خان نے سی پی این ای خیبرپختونخوا کمیٹی کے قیام کا اعلان کر دیا ۔
سی پی این ای کے سیکرٹری جنرل عامر محمود کے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا کمیٹی کے مقاصد میں صوبے سے تعلق رکھنے والے اخبارات و جرائد، صحافیوں، ایڈیٹرز اور میڈیا اداروں کے مسائل، آزادی اظہار اور آزادی صحافت کی علاقائی صورتحال اجاگر کرنا اور اس کے حل کے لئے کوشش کرنا ہے۔ کمیٹی اس سلسلے میں ملاقاتیں، اجلاس، ورکشاپ، سیمینارز منعقد کرنے کی مجاز ہوگی۔
خیبرپختونخوا کمیٹی اٹھائے گئے اقدامات ، سفارشات / تجاویز اور کارکردگی رپورٹ اسٹینڈنگ کمیٹی کو ارسال کرے گی۔ خیبرپختونخوا کمیٹی 22 اراکین پر مشتمل ہوگی جس کے چیئرمین روزنامہ اتحاد، جہاد پشاور کے چیف ایڈیٹر طاہر فاروق اور ڈپٹی چیئرمین روزنامہ چاند سوات کے چیف ایڈیٹر رشید اقبال مقرر کئے گئے ہیں۔
کمیٹی کے دیگر اراکین میں یحییٰ خان سدوزئی (روزنامہ لیڈ پاکستان پشاور)، ممتاز احمد صادق (روزنامہ آزادی سوات)، سردار نعیم (روزنامہ قائد پشاور)، جمشید باغبان (روزنامہ ایکسپریس پشاور)، فضل حق (ڈیلی ٹائمز پشاور)، نعمان ثناء اللہ خان (روزنامہ فرنٹیئر اسٹار پشاور)، سید قیصر رضوی (روزنامہ جدت پشاور)، وزیر زادہ (روزنامہ انتباہ پشاور)، اشرف ڈار (روزنامہ عوام الناس پشاور)، لیاقت یوسفزئی (روزنامہ سرخاب پشاور)، نجیب اللہ نوین (روزنامہ ہیواد پشاور)،
ارشد خان (روزنامہ عدن پشاور)، عدنان ظفر (روزنامہ آج پشاور)، مسعود خان (روزنامہ ریاست پشاور)، ملک خان سید مہمند (روزنامہ آواز پختونخوا پشاور)، کفایت اللہ خان (روزنامہ بھاشا نیوز بشام)، عامر شہزاد جدون (روزنامہ سرحد نیوز پشاور)، اعتزاز حسین شاہ (روزنامہ میدان پشاور)، امجد عزیز ملک (روزنامہ کسوٹی پشاور) اور ظاہر شاہ شیرازی (روزنامہ نوائے پاکستان پشاور)شامل ہیں۔