خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک میں یوم استحصال حقوق کشمیر پرریلی


کرک(صباح نیوز)خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک میں یوم استحصال حقوق کشمیر کے موقع پرریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں یو نیورسٹی کی انتظامیہ ،طلبا ء اور فیکلٹی ارکان نے شرکت کی اور کشمیر یوں کی حقوق کے پر امن جدوجہد کی مکمل تائید اور حمایت کیلئے پرشگاف نعرے بلند کئے ۔

انشارج میڈیا کرک یونیورسٹی ڈاکٹر محمد انورکی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس ریلی کا اہتمام ایڈمنسٹریشن ڈائر یکٹریٹ اور پرووسٹ نے مشترکہ طور پر کیا تھا ۔ریلی کی قیادت ڈپٹی پرووسٹ ذوالفقارعلی انجم ،ڈپٹی ڈایریکٹر ایڈمن عبدالبصیر،ٹرانسپورٹ آفیسر شہیداللہ اور مینجمنٹ سائنسزکے سربراہ ڈاکٹر سراج الدین نے کی۔

ریلی میں شرکا نے بینرزاٹھارکھے تھے جن پر کشمیریوں کی استحصال کی بھر پور مذمت کی گئی تھی۔ اس مو قع پر اپنے پیغام میں وائس چا نسلر خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی نے کشمیریوں پر ہو نے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور امید ظاہر کی کہ انکی قربانیا ں بہت جلد بارآور ہونگی اور اس استحصال سے جلد چھٹکارہ پاسکیں گے۔