راولپنڈی (صباح نیوز)پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی گئی ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق مسلح افواج کی جانب سے کامن ویلتھ گیمز میں نوح دستگیر بٹ کو گولڈ میڈل جیتنے پر اور شاہ حسین شاہ کو کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کرنے پر مبارکباد دی ہے۔
آئی ایس پی آر نے دونوں کھلاڑیوں کو قوم کا فخر قرار دیا ہے۔