وزیراعلیٰ محمود خان کا خیبر پختونخوا پولیس کو پنجاب پولیس کے برابر مراعات دینے کا اعلان


پشاور(صباح نیوز)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے خیبر پختونخوا پولیس کو پنجاب کے برابر مراعات دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے یوم شہدا پولیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس کی ایک تاریخ ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کے صوبے کا وزیراعلیٰ ہونا میرے لیے اعزاز ہے، دہشت گردی کو فرنٹ  پر کسی نے للکارا ہے تو وہ کے پی پولیس ہے، ہماری خواہش ہے کہ پولیس کو محفوظ رکھ کر زیادہ غازی فراہم کریں۔

محمود خان نے کہا کہ وطن اور امن کے لیے شہادتیں دیتے رہیں گے، پولیس کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتا ہوں، یہ وطن ہو گا تو ہم ہوں گے، ہمیں امن کے لیے کوشش کرنی ہو گی۔  وزیراعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کو پنجاب کے برابر مراعات دینے کا اعلان کرتا ہوں۔