ڈیرہ مراد جمالی (صباح نیوز)ڈیرہ مراد جمالی میں تنازع پر مخالفین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے گھاڑ میں دو گروپوں کے درمیان زمین پر تنازع ہوا جس کے بعد دونوں گروپوں نے مورچہ بند ہوکرایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 4افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا، لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعہ کے بعد فورسز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ۔