اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے بلوچستان جانے کا اعلان کردیا۔
اپنے بیا ن میں سابق اسٹار کرکٹر نے کہا بچوں کی لاشیں دیکھ کر افسوس ہوا، پہلی ترجیح لوگوں کو کھانا پہنچانا ہے، کل خود بھی بلوچستان روانہ ہورہا ہوں،شاہد آفریدی نے کہا کیا ہم صرف سوشل میڈیا پر تصویریں دیکھ کر افسوس کرلیں؟۔ کبھی کام بہت مشکل ہوجاتا ہے، ڈی سی رسپانس نہیں دیتے جس سے کام میں تاخیر ہوتی ہے۔
شاہد آفریدی نے کہا کافی عرصے سے بلوچستان میں میرے 14 پروجیکٹ چل رہے ہیں، موبائل ہیلتھ اسپتال ساڑھے3 ماہ تک شروع ہوجائے گا، جس دن بلوچستان اپنے پاوں پرکھڑاہوگیا دنیا پاکستان سے امداد مانگے گی۔