کراچی (صباح نیوز)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں مردم شماری شفاف اور درست انداز میں ہونی چاہیے۔
آج وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں ساتویں مردم شماری اور گھر شماری پر اجلاس منعقد ہوا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چھٹی مردم شماری میں سندھ کی آبادی کم دکھائی گئی تھی لیکن اس بار مردم شماری کے لئے ورک پلان، سوالنامہ اور مانیٹرنگ کمیٹی بنائی گئی۔
اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کو چیف اسٹیٹیشن ڈاکٹر نعیم ظفر نے بریفنگ دی اور بتایا کہ وفاقی حکومت نے سینسز ایڈوائزری کمیٹی(سی ا ے سی )قائم کی ہے۔
کمیٹی میں تمام صوبوں سے معروف ڈیموگرافرز اور ماہرین لئے گئے جبکہ کمیٹی کے سربراہ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ہونگے۔