پشاور، آٹے کی قیمتوں میں اضافہ


پشاور(صباح نیوز)پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، 20 کلو آٹے کا تھیلا 1800 سے بڑھ کر 1950 روپے میں فروخت ہو رہا ۔

فائن آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1900 روپے سے بڑھ کر 2050 روپے کا ہو گیا۔ 80 کلو مکس آٹے کی بوری 7200 روپے سے بڑھ کر 7700 روپے کی جبکہ فائن آٹے کی 80 کلو کی بوری 7500 سے بڑھ کر 8 ہزار روپے کی ہو گئی۔

دوسری جانب صدر آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پنجاب سے آٹے کی ترسیل پر پابندی کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔صدر آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ اس مہنگائی کا سبب پنجاب کی فلار ملز کی ذخیرہ اندوزی ہے۔