پشاور، مرادن،فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کارروائیاں،مضرصحت گوشت برآمد


پشاور(صباح نیوز)خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے پشاور اورمردان میں مضرصحت گوشت  برآمد کر لیا۔

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے پشاور اور مردان میں کارروائیاں کیں جس کے نتیجے میں پشاور میں گاڑی سے 800 کلو سے زائد مضر صحت کلیجی اور چکن گوشت برآمد کرلیا گیا۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق مضر صحت گوشت ضبط کرکے مالکان پر جرمانے عائد کردیئے گئے ۔دوسری جانب مردان میں قصائی دکان سے مضر صحت گوشت برآمد کیا گیا اور دکان سیل کر کے مالکان پر جرمانہ بھی عائد کردیا گیا۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے کہا  کہ مضر صحت گوشت پر ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ اس کے علاوہ مردان میں دودھ میں پانی کی ملاوٹ پر دو ڈیری شاپس بھی سیل کردی گئیں۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے کہا کہ شیر گڑھ مردان میں بدتر صفائی پر غیر معیاری جوس تیار کرنے والے دو یونٹس کو بھی سیل کردیا گیا ۔