دبئی(صبا ح نیوز)قومی کھلاڑیوں کو سری لنکا کے خلاف شاندار پرفارمنس کا صلہ مل گیا، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم، اوپنر عبداللہ شفیق اور فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ کرکٹ کی تازہ ترین درجہ بندی میں اپنے کیرئیر کی بہترین پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
قومی کپتان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، بابر اعظم تینوں فارمیٹ کے ٹاپ تھری بلے بازوں میں شامل ہونے والے دنیا کے واحد کرکٹر بن گئے۔ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ میں حکمرانی کے بعد بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں تیسری پوزیشن پر قبضہ کر لیا۔
آئی سی سی کی نئی پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی کرکٹرز چھا گئے، سری لنکا کے خلاف 160 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے عبداللہ شفیق نے کیریئر بیسٹ رینکنگ حاصل کر لی، قومی اوپنر 23 درجہ ترقی پاکر 16ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔
باولرز رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی نے ایک درجہ ترقی کے بعد بھارت کے جسپریت بھمرا سے تیسری پوزیشن چھین لی، شاہین شاہ آفریدی ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ میں بھی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔