کراچی(صباح نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان سے سستا پیٹرول کسی ملک میں نہیں ملتا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ پچھلی حکومتیں ٹیکسز لگاتی تھیں لیکن ہم نے نیا ٹیکس نہیں لگایا،پاکستان سے سستا پیٹرول کسی ملک میں نہیں ملتا۔
سابق چیف جسٹس کی مبینہ آڈیو پر عمران اسماعیل نے کہا کہ عدلیہ کا مذاق اڑایا جارہا ہے، جسٹس قیوم کی ویڈیوبھی ہمیں یاد ہے لہذا حالیہ آڈیو کا فارنزک کرواناچاہئے۔