گال(صباح نیوز)پاکستان اور سری لنکا کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے اختتام پر پاکستان نے سات وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنا لیے ہیں۔سری لنکا کو پاکستان پر 187 رنز کی بڑی برتری حاصل ہے جب کہ قومی ٹیم کے پاس اس برتری کو کم کرنے کے لیے تین وکٹیں باقی ہیں۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے مابین گال ٹیسٹ میں دوسرے دن کا کھیل اختتام پذیر ہوگیا،پاکستان کی جانب سے اوپنر عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگ کا آغاز کیا اور پہلے ہی اوور میں عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے اسیتھا فرنینڈو کی گیند پر آوٹ ہوگئے، جس کے بعد امام الحق اور بابر اعظم نے اننگ کو آگے بڑھایا، دسویں اوور میں 35 رنز کے ٹوٹل پر کپتان بابر اعظم بھی پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کی تیسری وکٹ 65 رنز پر گری جب امام الحق 32 رنز بناکر دھنن جایا ڈی سلوا کی گیند پر آوٹ ہوگئے، محمد رضوان کو رمیش مینڈس نے ایل بی ڈبلیو کیا، انہوں نے 35 گیندوں پر 24 رنز بنائے۔
پانچویں وکٹ 119 رنز پر گری جب فواد عالم 69 گیندوں پر 24 رنز بناکر رامش مینڈس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ پاکستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنالیے۔پاکستان کو ابھی بھی ایک سو ستاسی رنز ٹریل کرنا باقی رہ گیا ہے، سلمان علی آغا 126 گیندوں پر 62 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، وہ پراباتھ جے سوریا کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔ اس سے قبل گال ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کے خلاف سری لنکا اپنی پہلی اننگز میں 378 رنز پر آٹ ہو گیا،
دوسرے روز سری لنکا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 315 رنز 6 کھلاڑی آٹ پر دوبارہ شروع کی تو نروشان ڈک ولا 42 اور دونتھ ویلا لگے 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔تاہم نسیم شاہ نے پہلے ڈک ولا کو 51 اور پھر ویلا لگے کو 11 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی، رمیش مینڈس نے 35 رنز اسکور کیے جبکہ پراباتھ جے سوریا وکٹ 8 رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار بنے۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور یاسر شاہ نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آٹ کیا جبکہ محمد نواز نے دو اور نعمان علی نے ایک وکٹ حاصل کی، دنیش چندیمل 137 گیندوں میں 80 رنز بنا کر میزبان ٹیم کے ٹاپ اسکورر رہے۔قومی ٹیم آغا سلمان کی نصف سنچری کی بدولت سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں فالو آن سے بچنے میں کامیاب ہو گئی ہے