کولمبو: (صباح نیوز) گال ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کر لی۔ آخری روز کے کھیل کا آغاز قومی ٹیم نے 222 رنز کے ساتھ کیا، عبداللہ شفیق نے شاندار کھیل پیش کیا، 158 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، محمد نواز 19 رنز بنا کر ناٹ آٹ رہے۔
بابر اعظم نے 55 اور رضوان نے 40 رنز کی اننگز کھیلی۔ عبداللہ شفیق کی جاندار پرفارمنس کے سبب انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا ہے۔سری لنکا کی جانب سے پربت جے سوریا نے 4 جبکہ رمیش مینڈس اور دھننجایا ڈی سلوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔مشکل وکٹ اور مشکل وقت میں محمد نواز نے عبداللہ شفیق کا ساتھ دیتے ہوئے 19 اسکور بنائے اور ناٹ آئوٹ رہے اور عبد اللہ شفیق مین آف دی میچ قرار پائے ۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز کا کھیل شروع ہوا تو پاکستان کو جیت کیلئے 120 رنز جبکہ سری لنکا کو 7 وکٹوں کی ضرورت تھی۔
دوسری اننگز میں امام الحق 3 چوکوں کی مدد سے 35 رنز بنا کر آٹ ہو گئے جبکہ اظہر علی 6 رنز پر واپس پویلیئن لوٹ گئے۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سینچری بنائی اور 55 رنز بنا کر جیسوریا کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ محمد رضوان نے 40 رنز بنائے اور آغا سلمان 12 رنز بنا کر آٹ ہو گئے۔ حسن علی صرف 4 گیندیں ہی کھیل سکے اور 5 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔سری لنکا کی جانب سے پربت جے سوریا نے 4 جبکہ رمیش مینڈس نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
گال ٹیسٹ کے چوتھے روزسری لنکا نے 329 اسکور پر 9 کھلاڑی آئوٹ سے کھیل کا آغاز کیا تھا۔ سری لنکن ٹیم مجموعی اسکور میں صرف 8 رنز کا اضافہ کر کے 337 رنز بنا کر آٹ ہوگئی، سری لنکا کو 4 رنز کی پہلی اننگز میں برتری حاصل تھی۔دوسری اننگز میں پاکستان کے محمد نواز نے 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ یاسر شاہ نے 3، حسن علی اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔سری لنکا کے دنیش چندی مل 94 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے جنہوں نے 5 چوکے اور 2 چھکے بھی لگائے۔
اگلے میچ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے، سری لنکن کپتان
سری لنکا کے کپتان دیمتھ کرونارتنینے کہا ہے کہ بڑا سکور کر کے پاکستان پر دباو بڑھایا، پاکستان نے تیسرے دن اچھی بیٹنگ کی، چوتھی اننگز میں ہدف حاصل کرنا آسان نہیں ہوتا۔
سری لنکن کپتان نے کہا کہ پہلی اننگز میں بولرز نے شاندار کارکردگی دکھائی، پربتھ جے سوریا نے اچھی بولنگ کی، انہوں نے بڑے بڑے سپیل کرائے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگلے میچ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔