لندن (صباح نیوز)پاکستان سوسائٹی لندن نے فلاح عام ٹرسٹ کے تحت مقبوضہ کشمیر میں قائم تعلیمی اداروں کی بندش پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق امیر عبدالرشید ترابی اور دوسری کئی اہم شخصیات نے پاکستان سوسائٹی لندن کے عشائیے میں شرکت کی ۔
اس موقع پر حکومت پا کستان پر زور دیا گیا کہ کشمیری قیادت سے مشاورت سے کشمیر پر جامع اور جارہانہ حکمت عملی طے کی جائے۔اشتیاق گھمن کی میزبا نی میں پاکستان سوسائٹی لندن کی تقریب میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر غور کیا گیا ۔ اس موقع پر کہا گیا کہ بھارتی ریاستی دھشت گردی اور اس کے مزموم ہتھکنڈوں کے با وجود کشمیری استقامت سے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ قائدین حریت کو جعلی مقدمات میں سزائیں دی جا رہی ہیں ، کشمیریوں سے کاروبار اور روزگا کے مواقع چھینے جا رہے ہیں ۔صحافیو ں اور ریلیف وتعلیم کا کا م کرنے والے ادارے بند کئے جا رہے ہیں۔ حا ل ہی میں جماعت اسلامی کے فلاح عام ٹرسٹ کے سینکڑوں تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے یہ ادارے کشمیری طلبا وطالبات کو تعلیم دے رہے تھے ۔
ان تما م بھارتی ہتھکنڈوں کے باوجود تحریک کا دائرہ وسیع ہو رہا ہے بھارتی دانشور تجزئے پیش کر رہے ہیں کہ کشمیر ی بھارت سے پہلے سے ذیادہ متنفر ہو چکے ہیں انکی آواز بین الا قوامی سطح پر پہنچا نا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ بر طانیہ اور یورپ میں رائے عامہ اور ذرائع ابلاغ کی سطح پر کاوشیں تیزتر کرنے کی ضرورت ہے حکومت پا کستان بھی کشمیر پر کشمیری قیادت سے مشاورت سے جامع اور جارھانہ حکمت عملی طے کرے ۔پا لیسی سازاوں کو غور کرنا چا ہیے کہ بھارت اپنے جھوٹے موقف پر دنیا کو ورغلا رھا ہے لیکن ہم اپنے بر حق موقف پر دنیا کی حمائت کیو ں حاصل نہ کرسکے ؟تقریب میں سفارتی محازپر متحرک رہنما کونسلر مشتاق لا شاری ،راجہ نزیر جوھر ی دادشا ہ بھی موجود تھے ۔