صدر مملکت کا بالاکوٹ میں سیاحتی مرکز قائم کرنے کیلئے کے پی  حکومت پر زور


اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے بالاکوٹ میں سیاحتی مرکز قائم کرنے کے لئے صوبائی حکومت پر زور دیا گیا  ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صدر پاکستان نے بالاکوٹ میں موجود شہدا کے مقبرے پر حاضری دیتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اس سے متعلق بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کے پی حکومت سے کہا ہے کہ وہ بالاکوٹ میں سیاحتی مرکز قائم کرے تاکہ پاکستانیوں کو ہماری آزادی کی تاریخ اور ہمارے بہادر ہیروز سے آگاہ کیا جا سکے۔

تصویر میں 1831 کے بالاکوٹ کے شہدا کی قبروں پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جن میں سید احمد بریلوی اور شاہ اسماعیل شامل ہیں۔

اس موقع پر صدر نے برطانوی راج اور مہاراجہ رنجیت سنگھ کے خلاف اٹھنے والے شہید ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا۔