لوئر کوہستان(صباح نیوز)لوئر کوہستان کے علاقہ کیرو میں موڑ گاٹتے ہوئے گاڑی گہری کھائی میں گرنے کے نتیجہ میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔
گاڑی راولپنڈی سے گلگت جارہی تھی کہ کیرو کے مقام پر حادثہ کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔ ڈی پی او کوہستان پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ نعشوں کو نکال کر پٹن سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
گاڑی میں سوار تمام پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ گاڑی میں سوار افراد گلگت جارہے تھے۔