مردان،پولیس چوکی پر دھماکہ،ایک اہلکار شہید ،4افراد زخمی


مردان (صباح نیوز)مردان میں رنگ روڈ پر واقع پولیس چوکی پر بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجہ میں ایک پولیس اہلکار شہید اور چار افراد زخمی ہو گئے۔ نامعلوم افراد نے پولیس چوکی کے مرکزی دروازے پر بارودی مواد نصب کیا تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار مقصود شہید جبکہ دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر شہید اہلکار کی نعش اور زخمی افراد کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔

پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقہ کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور اس بات کا تعین کیا جارہا ہے کہ دھماکہ کے لئے کس کوالٹی اور کتنا بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں پولیس چوکی کے مین گیٹ اور چارویواری کو بھی نقصان پہنچا ۔