کوئٹہ(صباح نیوز) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بلوچستان حکومت کی غفلت وکوتاہی کی وجہ سے عوام بدحال پریشان اور مسائل کے گرداب میں پھنسے ہوئے ہیں پنجاب میں عوام کو مفت بجلی ،سستی ادویات وآٹااورسستی خوردنی اشیا مل رہی ہے جبکہ بلوچستان میں صرف ممبران اسمبلی کو خوش کیا جارہا ہے موجودہ صوبائی حکومت میں زیادہ فنڈنگ کی وجہ سے حکومتی ممبران سے زیادہ اپوزیشن ممبران خوش ہیں بدقسمتی سے حکومتی فنڈزکرپشن کی نظرہوجاتی ہے ۔کرپٹ ٹھیکیداری حکومتی نظام میں پارٹی یا رشتہ دار ٹھیکیدار حکومتی فنڈزسے مالامال جبکہ ترقیاتی کام معیار سالوں کے بجائے مہینوں کیلئے اورعوامی مشکلات میں اضافہ ہواجاتا ہے ۔جماعت اسلامی صالح منصفانہ اسلامی نظام لاکر بدعنوانی کاخاتمہ کریگی ۔
اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات ناکافی ،غفلت وکوتاہی کی وجہ سے اموات ،نقصانات میں اضافہ ہوتا ہے ۔ریاست بچانے کے نام پر ملک وملت تباہ کیا جارہا ہے آئی ایم ایف وامریکی غلامی نے بدعنوانی اورپریشانی میں اضافہ کردیا ہے ۔حق اور سچ بات پر پابندی کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا ۔حکمرانوں نے ملک کی معیشت ،قومی بنک آئی ایم ایف کے حوالے کرکے ملک کو بھاری قرضو ں میں جھکڑ کرقوم کو مستقل غلامی میں دھکیل دیا جس کی وجہ سے پٹرول وخوردنی اشیا ء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہے نہ ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔موجودہ لٹیروں کی حکومت میں عوام دو وقت کے کھانے کو ترس رہے ہیں بلوچستان کو سابقہ وموجودہ حکمرانوں نے تباہ کر کے رکھ دیا ہے بجلی پانی صحت وتعلیم کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے ملک وعوام ترقی کے بجائے تنزلی کی جانب رواں دواں ہے ۔حکومتی دعوے واعلانات ریت کے دیوارثابت ہوگئی سارے دعوے واعلانات جھوٹے وغلط ثابت ہوئے ۔نیا پاکستان مسئلے کا حل ہے نہ اے پی ڈی ایم کی حکومت ۔قوم کا مسائل جماعت اسلامی کی دیانت دار دین دار اسلامی حکومت میں حل ہوں گے موجودہ حکمران بھی سابقہ حکمرانوں اسٹبلشمنٹ سے بڑھ کر ملک وعوام ادارے اور قومی خزانے کو لوٹ رہے ہیں ۔جماعت اسلامی ان لٹیروں سے حساب لیگی قوم بلوچستان وپاکستان کو تباہ کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کریگی عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں