ڈیرہ اسماعیل خان (صباح نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے افسراور اہلکار شہید ہو گئے۔
پولیس کے مطابق رتہ کلاچی سبزی منڈی موڑ پر نامعلوم افراد نے ڈیوٹی پر تعینات ٹریفک پولیس اہل کاروں پر فائرنگ کردی ۔ٹریفک پولیس کے افسر شوکت خان اور اہلکارحبیب اللہ پر فائرنگ کرنے کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،دونوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کئے۔پولیس نے فائرنگ کے مقام کی ناکہ بندی کرکے ثبوتوں اور موقع پر موجود افراد کے بیانات کی روشنی میں تحقیقات شروع کردیں۔