کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ کئی دہائیوں سے حکمران واسٹبلشمنٹ قوم سے مخلص نہیں ہر ایک اپنی ذاتی مفادات ،کمیشن وکرپشن کیلئے سرگرم عمل ہے بلوچستان کو ہر حکومت نے نظراندازکر دیاہے جس کی وجہ سے بلوچستان میں غربت بیر وزگاری ومہنگائی آسمان کو چورہی ہے ۔سخت گرمی میں شہری وعوام لوڈشیڈنگ کی سے بلبلا اٹھے ہیں ۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہرمیں قلت آب اورواساوپانی بیچنے والوں کی گٹ جوڑ کی وجہ سے ٹینکر مافیاترقی کر گئی ہے ۔سودی معیشت ،آئی ایم ایف اورامریکی غلامی سے نجات میں ترقی وخوشحالی پہناں ہیں پی ٹی ایم والوں کو وزارتیں مل گئی اب انہیں مہنگائی نظر نہیں آتی ۔
انہوں نے کہاکہ غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔تعلیم وصحت علاج کے دروازے غریب عوام پر بند کیے گیے ہیں عوام دووقت کے کھانے کو ترس رہے ہیں حکومتی لوٹ مار بدترین مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ ہر شخص بلخصوص وکم آمدنی والے لوگ بہت زیادہ پریشان ہیں ۔مہنگائی میں تین سے پانچ سو فیصداضافہ حکمرانوں کااپنے عوام پرایٹمی حملہ ہے۔آئی ایم ایف کی سرپرستی وہدایات پر حکومتی واسٹبلسمنٹ کی بدعنوانی ،لوٹ مار کا حساب عوام سے لینا بدترین ظلم ہے۔پندرہ ہزار ماہوار تنخواہ لینے و الوں کے بجلی کے بل 40ہزار تک آرہے ہیں۔ ملک میں جاری سنگین قسم کی مہنگائی نے تمام اگلے پچھلے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ ملک میں چند ماہ کے دوران بنیادی اشیاء کی قیمتوں کا افراط زر 50فیصد سے تجاوز کرچکا ہے۔ حکمران آئی ایم ایف سے پوچھے بغیر ایک پالیسی نہیں بناسکتے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور موجودہ اتحادی حکومت نے پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔ گزشتہ تین ماہ کے دوران جس طرح بے رحمانہ انداز میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بڑھایا گیا ہے ، اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ وسائل سے مالا مال پاکستان حکمرانوں کی نا اہلیت اور غیر سنجیدہ رویے کے باعث مسائلستان بن چکا ہے۔ مہنگائی نے تیرہ سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔ اشیاء خوردونوش کی قیمتیں 40فیصد تک اور بجلی 60فیصد تک مہنگی ہوچکی ہے۔ ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں 62فیصد تک اضافہ کردیا ہے جبکہ 70فیصد ٹرانسپورٹ بند ہونے کے خطرے سے دوچار ہے۔ کوئی ایک سیکٹر بھی ایسا نہیں جس کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا جائے۔جماعت اسلامی انشاء اللہ قوم کو ان مایوس صورتحال ،لٹیروں سے آزادکراکے ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کریگی