کرم (صباح نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)اور ایف سی خیبرپختونخوا نے دو مشترکہ کارروائیوں میں228کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کر لی ہیں۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف اور ایف سی خیبرپختونخوا نے دو مشترکہ کارروائیاں کیں جس کے نتیجے میں228 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کر کے 7ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
غریبی چیک پوسٹ ضلع کرم کے قریب 6 ملزمان کے قبضے سے 82کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔دوسری کارروائی خرلاچی بارڈر ٹرمینل ضلع کرم کے قریب عمل میں لائی گئی، جس کے دوران ٹرک سے 146 کلو 400 گرام چرس برآمد ہوئی۔
ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ برآمد شدہ منشیات ٹرک میں بنائے گئے خفیہ خانے میں چھپائی گئی تھی، دورانِ کارروائی کرم کے رہائشی جمروز خان نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔