کولمبو(صباح نیوز) سری لنکا نے 30 سال کے طویل انتظار کے بعد ہوم گراؤنڈ پرآسٹریلیا کو چوتھے ون ڈے میچ مین شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں3-1کی فیصلہ کن برتری حاصل کر کے تاریخ رقم کردی۔سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میچ میں میزبان ٹیم کی جانب سے دیا گیا 259 رنز ہدف کے تعاقب میں کینگروز 254 سکور پر پویلین لوٹ گئے، آخری اوور میں 19 رنز درکار تھے تاہم آخری گیند پر تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق داسن شناکا کی قیادت میں سری لنکن ٹیم نے پانچ میچوں کی سیریز کے چوتھے ون ڈے میں آسٹریلیا کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے کامیابی سمیٹی تھی، سیریز میں فتح کے ساتھ ہی لنکن تائیگرز کو سیریز میں 3-1 سے ناقابلِ شکست برتری حاصل ہوگئی ہے جبکہ میزبان نے کینگروز کے خلاف فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی ہے۔ سری لنکن ٹیم نے آسٹریلوی ٹیم کو 30 سال کے طویل انتظار کے بعد ہوم گرائونڈ پر شکست دی ہے،
اس سے قبل لنکن ٹائیگرز 1992 میں سیریز جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے۔میچ جیتنے کے بعد سری لنکن ٹیم کے کپتان داسن شناکا جذباتی ہوگئے، انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف جیت کی ملک اشد ضرورت تھی، میرے خیال میں یہ پورے سری لنکا کو جشن منانا چاہیے۔ دوسری جانب سیریز جیتنے کے بعد سابق کپتان سنتھ جے سوریا سمیت دیگر کرکٹرز نے سری لنکن ٹیم کو مبارکباد دی۔