سری نگر۔۔۔ بھارتی فوج نے منگل کے روز مقبوضہ کشمیر میں جاری فوجی آپریش میں مزید3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔ گزشتہ72 گھنٹوں کے دوران شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد10 ہو گئی ہے۔
بھارتی فو ج نے تازہ کارروائی میں2 نوجوانوں کو ضلع پلوامہ کے علاقے تجن اور ایک کو ضلع بارہ مولا کے سوپور قصبہ کے علاقے طولیبل میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوجی آپریشن شمالی کشمیر کے بارہ مولا ضلع تک بڑھا دیا گیا ہے۔
اس سے قبلضلع کپواڑہ ،ضلع کولگام اور ضلع پلوامہ کے کئی علاقوں کوبھارتی فوج نے محاصرے میں لے رکھا تھا۔ اتوار کوشمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے لولاب علاقے میں رات بھر جاری فوجی آپریشن میں 4 نوجوان مارے گئے۔
پیر کے روز ضلع کولگام کے دمحال ہانجی پورہ علاقے میں گوجر پورہ نامی جنگلاتی علاقے میں2 نوجوان شہید جبکہ ضلع پلوامہ کے علاقے چاٹہ پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی میں ایک نوجوان شہید ہوا تھا۔ بھارتی فوج نے چار اضلاع ضلع بارہ مو لا، ضلع کپواڑہ ،ضلع کولگام اور ضلع پلوامہ کے داخلی اور خارجی راستے بند کر رکھے ہیں۔
مواصلاتی نظام بھی معطل ہے۔ دریں اثنادریں اثنا شوپیاں پولیس نے سوشل میڈیا دی ریئل کشمیر نیوز فیس بک پیج کے آپریٹر کو اس خبر پر کہ ایک نوجوان کو بھارتی فوجیوں نے ضلع کپواڑہ کے چندی گام لولاب میں جعلی مقابلے میں شہید کرنے پر گرفتار کرلیا ہے ۔