اسلام آباد(صباح نیوز)ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6ہزار سے نیچے نہ آسکا، پیداوار 22ہزار اور طلب تقریبا 28ہزار میگا واٹ ہوگئی ۔
پاورڈویژن کے مطابق پنجاب، سندھ، بلوچستان اور کے پی کے میں بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ چھوٹے شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8سے 12گھنٹے برقرار ہے جبکہ پاور پلانٹس کو تیل اور گیس کی قلت کا سامنا ہے۔
ہائیڈل پیداوار بھی کم سطح پر ہے، تربیلا اور منگلا میں پانی ڈیڈ لیول پر ہے۔ ہائیڈل پیداوار جولائی میں بڑھنے کا امکان ہے۔