عوام ملک میں حقیقی تبدیلی اورمسائل کے حل کے لیے دیانتدار قیادت کا انتخاب کریں۔راشدنسیم


کراچی(صباح نیوز)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ایک نظریاتی وانقلابی جماعت ہے،بلدیاتی وعام انتخابات میں اپنے منشوراورترازوکے نشان پرحصہ لے رہے ہیں،عوام ملک میں حقیقی تبدیلی اورمسائل کے حل کے لیے دیانتدار قیادت کا انتخاب کریں۔

محمد اسماعیل گندروجماعت اسلامی کا قیمتی اثاثہ تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی اقامت دین کے لیے وقف کر رکھی تھی ان کی دینی وتحریکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گندروہاؤس مکلی میں جماعت اسلامی کے بزرگ رہنما وسابق امیرضلع محمد اسماعیل گندروکی وفات پران کے بیٹے ڈاڈا محمد آدم گندرو سے تعزیت کے بعد بات چیت کے دوران کیا،

اس موقع پر ان کے داماد وامیرضلع الطاف احمد ملاح،امیرشہرٹھٹھہ و پوتے عبداللہ آدم گندرو، ملاح فورم کے محرم ملاح،صوبائی نائب قیم محمد مسلم،سیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا، مقامی سوشل میڈیا سیکرٹری محمد علی خٹک بھی ساتھ موجود تھے۔مرکزی رہنما کو ضلعی ومقامی قیادت نے ٹھٹھہ ضلع میں دوسرے مرحلے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ودیگر دعوتی وتنظیمی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔