ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال پر نجم الدین خان اور نگہت یاسمین اورکزئی کا دکھ اور افسوس کا اظہار


پشاور(صباح نیوز)رکن قومی اسمبلی و مذہبی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال پر صدر پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا نجم الدین خان اور پارٹی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا نگہت یاسمین اورکزئی نے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال کی خبر سن کر شدید صدمہ پہنچا  اور ان کے اچانک انتقال سے شکوک وشبہات جنم لے رہے ہیں سندھ اور وفاقی حکومتیں اصل حقائق معلوم کرنے کے لئے جامع تحقیقات کریں،

اپنے مشترکہ بیان میں پیپلز پارٹی کے رہنماوں کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین مرحوم ایک مدبر مذہبی اسکالر و دوراندیش سیاستدان تھے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے اچانک انتقال سے شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی دینی لحاظ سے کافی خدمات ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال سے مذہبی و سیاسی طور پرایک خلا پیدا ہوا ہے جو کبھی پر نہیں کیا جاسکتا۔ حکومت سندھ و حکومت پاکستان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے اچانک انتقال پر جامع تحقیقات کریں تاکہ اصل حقائق معلوم ہوسکیں۔انہوں نے کہاکہ وہ  ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے تمام چاہنے والوں اور انکے اہلخانہ سے دلی تعزیت  اور اہلخانہ کیلئے صبر کی دعا کر تے ہیں۔