امپورٹڈ ایندھن پر پاور پلانٹ لگانے کی وجہ سے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، حماد اظہر


لاہور(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماحماد اظہر نے کہا ہے کہ امپورٹڈ ایندھن پر مہنگے پاور پلانٹ لگانے کی وجہ سے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ امپورٹڈ ایندھن پر مہنگے پاور پلانٹ لگانے والی ن لیگ آج خود ان پاور پلانٹس کو کم پیداوار پر چلنے کی ہدایت دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجے میں جو بدترین لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے اس کے لئے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی کیونکہ یہ بجلی بہت مہنگی بناتے ہیں۔