دس جون کو لال حویلی سے ناموس رسالت ۖ ریلی نکالی جائیگی،شیخ رشید


راولپنڈی (صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 10جون کو بروز جمعہ شام پانچ بجے لال حویلی سے ناموس رسالتۖ کے لئے ایک ریلی نکالی جائے گی۔

شیخ رشید احمد کا آج ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ہندوستان میں حضورۖ کی شان میں بی جے پی نے جو گستاخی کی ہے اس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

شیخ رشید احمد احتجاجی مظاہرے کی قیادت کریں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نامظور۔