کالا شاہ کاکو کے قریب کار پر فائرنگ ، 4افراد جاں بحق


شیخوپورہ (صباح نیوز)شیخوپورہ میں کالا شاہ کاکو کے قریب کار پر فائرنگ کے نتیجہ میں 4افراد جاں بحق ہو گئے۔

مقتولین گوجرانوالہ کی جانب جا رہے تھے کہ کالا شاہ کاکو کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد فائرنگ کے بعد موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے جاں بحق افراد کی نعشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔